جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ تمام افسران عوام کی خدمت کے پابند بنا دیئے گئے

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے 12کروڑ شہریوں کو بہتر، بروقت اور مؤثر خدمات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے جا رہے ہیں،حکومت پنجاب عوام کو بہترین

خدمات فراہم کرنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے ’’خدمت آپ کی دہلیزپر‘‘ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔اس پروگرام کے تحت حکومتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کا تدارک اور یکساں سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل پنجاب کی تمام بیوروکریسی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کے تدارک کو یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ اور عوامی خدمت کے دیگر اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ازسرنو اپنے رویوں کو درست کر کے عوام دوست بنائیں اور عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ نے موقع پرعوام کے مسائل کے تدارک کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔اس پروگرام کو مؤثر بنانے کیلئے ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی جا رہی ہے جس کا مقصد سخت مانیٹرنگ اور مسائل کے حل کی فراہمی کو چیک کرنا ہے۔تاریخ میں پہلی دفعہ افسر شاہی کیلئے ایک ایسا نظام تعارف کروانے جا رہے ہیں جس کا مقصد نیچے سے لے کر اوپر تک کے تمام ملازمین کی اکائونٹ بیلٹی کو یقینی بنانا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ یہ ایک ایسی مثبت سوچ و حکمت عملی ہے جس کو عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں بنایاجا سکتا۔جب تک عوامی آراء اور مثبت تجاویز، حاصل نہیں ہوں گی یہ پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ عوام کو حصہ دار بنانے کیلئے

مختلف سماجی تنظیموں ، وکلاء برادری، میڈیا کی تنظیمیں اور یوتھ کو اس عمل میں شامل کیاگیا ہے۔یہ پروگرام پندرہ ہفتوں پر مشتمل ہوگا جو اسی ماہ یعنی اپریل 2021ء میں شروع کیا جا رہا ہے۔ہر ایک ہفتے کو عوام کی بنیادی ضروریات سے جوڑا گیا ہے جس کے تحت ہفتہ بلدیاتی خدمات، ہفتہ صفائی، خصوصی مہم کا ہفتہ، عیدوالا ہفتہ ، ہفتہ شجرکاری، ہفتہ برائے روڈ سیفٹی، ہفتہ برائے

دیہی و شہری تزئین و آرائش، ہفتہ برائے پاسداری قانون اور ہفتہ برائے پرائس کنٹرول منایا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، انتظامی سیکرٹری صاحبان اور دیگر محکمہ جات کے صاحبان اپنی اپنی سطح پر ذمہ داریاں نبھائیں گے اورغفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف قوانین کے مطابق فوری طور پر ایکشن لیاجائے گا۔اس دوران جو لوگ اچھا کام کریں گے ان کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے

اور آج بھی 118افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔لاہور میں انفیکشن ریشو بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔پنجاب حکومت کورونا حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ڈنڈے سے کام لے گی۔کسی ایک کی غلطی سے دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہیںڈالا جا سکتا۔حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ میڈیا بھی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے حکومت سے تعاون کرے اور ایسے افسران کی نشاندہی کرے

جو احکامات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنا رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کچھ ہمارے نادان اور پیارے بھائی ضد اور ہٹ دھرمی میں ایسے فیصلے منوانا چاہتے ہیں جو عالمی سطح پر ممکن نہیں۔وہ یہ نہیں جانتے کہ فرانس میں کتنے پاکستانی موجود ہیں اور روزگار کما رہے ہیں۔وفاقی حکومت فہم و فراست اور بہترین حکمت عملی سے کام کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کی

ذمہ داری عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین اور ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز ، ایم این ایز ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔وزیراعظم کی نظر میں اپنے اور پرائے کی کوئی تفریق نہیں ہے۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ عدالتوں میں دفاع کرنا جہانگیر ترین کا اپنا حق ہے۔اگر کچھ ارکان اسمبلی سمجھتے ہیں کہ

جہانگیر ترین سے زیادتی ہو رہی ہے توآپس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کریں نہ کہ میڈیا پر آکر باتیں کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک سے معاہدہ وفاقی حکومت نے کیا تھا اور وفاق کے ذمہ داران ہی اس پر درست مؤقف دے سکتے ہیں لیکن جو بھی امن و امان میں خلل کا باعث بنے گا ،حکومت اس سے آہنی ہاتھوں نمٹے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…