اسلام آباد( آن لائن ) ایف آئی اے کے نوٹس میں آیاہے کہ شوگر ملز مافیا نے سبسڈی کے نام پر 12ارب روپے وصول کررکھے ہیں ، یہ فنڈز نواز شریف کے دور میں دیئے گئے تھے ۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف دور حکومت میں چینی برآمد کرنے کے نام پر
حکومت سے 12ارب سے زائد کے فنڈز وصول کررکھے ہیں اور عمران خان کی درخواست میں صوبائی حکومتوں نے شوگر ملز مافیا کو اربوں روپے کی سبسڈی دے رکھی ہے بالخصوص سندھ حکومت نے سبسڈی کے نام پر مل مالکان کو بھاری فنڈز کی ادائیگیاں کررکھی ہیں ۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے شوگر مل کے تمام سرگرمیوں کے بارے میں وزارت سے ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور ریکارڈ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف دور میں سبسڈی کے نام پر 12ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔