جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کیمپ مزید بڑا ہو گیا ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی شمولیت

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے

ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیہ میں شریک رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشائیے میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم کو مسلسل غلط معلومات پہنچائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بروز ہفتہ کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بروز ہفتہ دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…