لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ (ن)نے بلاول بھٹو کی جانب سے نوٹس پھاڑنے کے عمل پر پارٹی رہنمائوں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت کے
خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے پیپلزپارٹی کو گڈ بائی کہنے کے تجویز دینے پر غورشروع کردیاگیاگیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے سربراہی اجلاس میں سفارشات کی تیاری شروع،پی ڈی ایم کو پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر چلانے کی سفارش دی جائے گی۔ (ن) لیگ اجلاس میں پیپلزپارٹی سے شوکاز نوٹس پھاڑنے کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔ (ن) لیگ اجلاس میں شوکاز نوٹس کا جواب ہر صورت مانگنے کا بھی پیپلزپارٹی سے مطالبہ کرے گی۔رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لانگ مارچ کی تجویز بھی اجلاس میں دی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن )پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو اجلاس سے قبل اعتماد میں لے گی۔ مسلم لیگ (ن) 8 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کو ہی برقرار رکھنے کی سفارش کرے گی۔