جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کسی شخص کا خواب میں شادی دیکھنا کیسا عمل ہےامام ابن سرین ؒ نے اس خواب کی کیا تعبیر بتائی ہے؟

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ نے خوابوں کا علم سب سے پہلے انبیاء کرام میں سے حضرت یوسف ؑ کو عطافرمایا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے امام حسین ؑ کے شاگرد رشید امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں خواب تین طرح کے ہوتے ہیں رحمانی خواب،شیطانی خواب،نفسانی خواب،ان میں سے تعبیر صرف رحمانی خواب کی

ہوتی ہے باقی شیطانی اور نفسانی خواب کی تعبیر نہیں ہوتی رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ سال میں آدھی رات کو دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ مہینوں میں اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے وہ کون کونسے لوگ ہیں جن سے خوابوں کی تعبیر نہیں ہوچھنی چاہئے وہ چار قسم کی لوگ ہیں ۔1:بے دین لوگوں سے کیونکہ اللہ ان سے ناراض ہوتا ہے۔2:عورتوں سے کیونکہ ان میں عقل نہیں ہوتی۔3:جاہلوں سے کیونکہ وہ عالم نہیں ہوتے۔4:دشمنوں سے کیونکہ دشمنوں میں خیروبرکت نہیں ہوتی۔اگر خواب کی تعبیر پوچھنی ہو تو کسی عالم سے یا خوابوں کی تعبیر بتانے والے سے پوچھنی چاہئے اگر کوئی خواب میں ڈر جائے تو اس کے تین علاج ہیں ۔1:تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لے ۔2:تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے مطلب تھوکنا نہیں ہے صرف آواز پیداکرنی ہے ۔3:اپنی کروٹ تبدیل کر لے ۔ درست خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں ۔1:باوضو ہو کر سنت کے مطابق قبلہ رو دائیں کروٹ پر سوائے ۔2:کھانا نہ تو بہت زیادہ کھائے نہ بہت کم بلکہ درمیانہ کھانا کھائے۔3:سونے سے پہلے سونے کی دعا اللھم باسمک اموت واحیا پڑھ لے اور جب سو کر اٹھے تو سو کر اٹھنے کی دعا پڑھ لے تعبیر خواب سے متعلق یہ کچھ ضروری معلومات ہیں۔شادی خانہ آبادی ایک ایسا مبارک عمل ہے کہ جس سے نسل انسانی کا آغاز ہوا

اور نسل انسانی آگے بڑھتی چلی گئی شادی کرنا نبیوں کی سنت بھی ہے اور حدیث مبارکہ کے مطابق شادی خانہ آبادی غیرشرعی رسومات سے بچتے ہوئے کرنے سے مسلمان کا آدھا ایمان بھی شیطان سے محفوظ ہوجاتا ہے شادی کا خیال جب بھی نوجوانوں کے ذہنوں میں آتا ہے تو ان میں خوشی کی لہر سے دوڑ جاتی ہے پھر کئی لوگ خواب میں اپنی یا کسی دوسرے کی شادی ہوتے ہوئے بھی

دیکھتے ہیں ۔حضرت امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے دلیل ہے کہ مرے گایامارا جائے گا اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہوجائے گی حضرت جابر مغربی ؒ اس بارے میں فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…