بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

احتجاج سے ملک بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اہم شاہراہیں بند

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتجاج کی وجہ سے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کے بعض شہروں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی اہم شاہراہیں بند ہیں، کچھ شہروں میں ٹریفک

جزوی بحال کر دی گئی، بیشتر میں حالات بدستور خراب ہیں۔لاہور میں چونگی امرسدھو، فیروزپور روڈ، قصور روڈ، یتیم خانہ چوک، شاہدرہ، درواغہ والا، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی، سکیم موڑ میں تاحال مظاہرین سڑکوں پر ہیں، لوگوں کو سڑکوں کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی، حیدر آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں ،شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔دوسری جانب راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک کے پاس جمع ہوئے اور ان کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا ، مری روڈ پر بھی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام رہا ،  کارکنان کی نعرے بازی بھی جاری رہی۔ کارکنان لیاقت

باغ میٹرو بس اسٹیشن پر چڑھ گئے اور شہر بھر میں ٹریفک بلاک کردیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے زبردستی گاڑیاں بھی روکنا شروع کیں اور شہریوں سے تلخ کلامی بھی کی۔اسلام آباد میں بھارہ کہو میں احتجاج جاری رہا جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے، اٹھال چوک بند

ہونے سے مری سے آنے والی ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی ہے۔ملتان میں بھی  کارکنوں کی جانب سے بہاولپور بائی پاس پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔احتجاج کے باعث ملتان شہر کا جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔علاوہ ازیں بستی ملوک، اڈا لاڑ، خانیوال سمیت دیگر علاقوں میں کارکنوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…