پہلے روزے ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

13  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھی

اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوابی ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…