منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ٹریفک جام کلیئر کیا جائے،مظاہرین سے اپیل کر دی گئی

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے، اس عالمی وبا ء کے باعث کئی مریضوں کو سانس کا

مسئلہ ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ٹریفک جام کلیئر کیا جائے، اپیل ہے کم ازکم ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی، مظاہرین نے مختلف شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دیدئیے، داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاج کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گئی او رنظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا، کئی مقامات پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔ احتجاجی دھرنوں کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی میں مظاہرین کی جانب سے بلدیہ نمبر4،آئی آئی چندی گڑھ روڈ، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن اور اسٹار گیٹ پر احتجاج کیاگیا اور دھرنا دیا گیا جس سے بد ترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر کارکنوں کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے۔کراچی میں جناح برج پر بھی آئی سی آئی بلڈنگ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے اور ٹاور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔پولیس کی جانب سے راستے کھلوانے کے لئے مظاہرین سے

مذاکرات بھی کئے گئے جو ناکام ہو گئے۔مظاہروں کے بعد حیدرآباد میں حیدر چوک کو بھی بلاک کردیا۔حب میں کارکنوں نے باب بلوچستان کے مقام پر ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا،کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور دھرنا دیا گیا۔راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک میں جمع ہو گئے پتھراؤ بھی کیا گیا ہے،مری روڈ پر بھی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔مذہبی جماعت کے کارکنان لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر چڑھ گئے اور شہر

بھر میں ٹریفک بلاک کردیا۔مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد میں بھارہ کہو میں بھی احتجاج کیا گیا جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے، اٹھال چوک بند ہونے سے مری سے آنے والی ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنان نے زبردستی گاڑیاں روکنا شروع کیں اور شہریوں سے تلخ کلامی بھی کی۔ملتان میں

بھی مذہبی جماعت کارکنوں کی جانب سے بہاولپور بائی پاس پر احتجاج جاری کیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کے باعث ملتان شہر کا جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔علاوہ ازیں بستی ملوک، اڈا لاڑ، خانیوال سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور دھرنے

دئیے گئے جس سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد اور پشاور جانے والی مرکزی شاہراہیں بھی جگہ جگہ احتجاج کے باعث بلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد،لاہور موٹر وے ایم 2

فیض آباد انٹرچینج، کوٹ عبدالمالک انٹرچینج بھی احتجاج کے باعث بلاک ہو گئیں، نیشنل ہائی وے این 5 پر لاہور گجرات سیکشن، مرید کے اور کامونکی شہر، لاہور اوکاڑہ سیکشن، ٹھوکر نیاز بیگ، دینا ناتھ اور اسلام آباد پشاور سیکشن بھی ٹریفک کے لئے بند کر دئیے گئے، ٹیکسلا انڈر پاس بھی احتجاج کے باعث بند رہا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لاہور میں چوک یتیم خانہ کے علاقے میں پولیس نے سڑک بند کرنے والے مظاہرین کو

منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی ہے جبکہ کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ لاہور میں فیروز پور روڈ سمیت کئی دیگر سڑکوں کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں، لاہور اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے بلاک ہیں جبکہ موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…