منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق پاکستان نے برطانیہ سے تفصیلات مانگ لیں

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین کے علاوہ ان خاندان کے دیگر افرادکیاثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین

کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پردرکار ہیں۔دوسری جانب چینی سکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو بروز منگل طلب کرلیا۔ تیرہ اپریل تک آٹھ سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ پی ٹی آئی رہنما کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔جہانگیر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں کے چیف فنانشل افسران اور سیکرٹری بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔ حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…