جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)نے مزیدوزارتوں کی ڈیمانڈ کر دی ‘‘ سینئر صحافی کا حیران انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ اگر بڑے بھائی پیچھے ہٹ گئے تو خطرہ ہے کہ قومی اورنہ ہی پنجاب اسمبلی میں بجٹ پاس ہوگا لیکن کب تک وہ مدد کرتے رہیں گے ۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اب ق لیگ اور ایم کیوایم بھی مزید وزارتیں مانگ رہی ہیں۔ جہانگیرترین کو میرے خیال میں روکا جائے گا صلح کرائی جائے گی۔

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے ڈسکہ میں دھاندلی یہ تھی کہ فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگ ووٹ کیلئے باہر نہیں نکلے ۔ انہوں نے کہا اسجد ملہی کے حوالے سے پتہ چلا وہ تو حلقے میں رہتے ہی نہیں ، وہ تو لاہور میں رہتے ہیں ۔ ان کے بارے میں کہا جاتاہے وہ برگر فیملی ہیں۔اصل بات یہ ہے پی ٹی آئی کی الیکشن کی حکمت عملی اور امیدوار کا چنائو ہی غلط تھا۔ پی پی کا رابطہ حمزہ شہبازسے ہے ، پی پی اور ن لیگ کے رابطے بحال نہیں ہوئے ۔ ن لیگ کا ایک گروپ کہتا ہے تصادم سے بچناچاہئے اور معاملات کو افہام وتفہیم سے چلایاجائے لیکن یہ بات نواز شریف اور ان کی بیٹی کو نہیں سمجھائی جاسکتی۔ انکا کہنا تھا کہ چین کے انسداد وبائی امراض کے ادارے کے ڈائریکٹر گائو فو نے اعتراف کیا ہے چین کی دونوں ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک زیادہ موثر نہیں ۔ یہ آواز پہلے برازیل سے اٹھی تھی ۔ باقی ویکسین کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا ہے کہ کوئی 70 اورکوئی 80 فیصد موثرہے ۔سائنسی میدان میں ابھی تک چین نے اتنی ترقی نہیں کی ۔ میرے خیال میں برطانوی سائنسدان زیادہ کامیاب رہے جن کی بنائی ویکسین 97 فیصد تک موثر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…