منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

اگر نواز شریف پاکستان آئیں گے تو انہیں مار دیا جائے گا، اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا بیان

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

پشاور (مانیٹرنگ + آن لائن) اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کو پاکستان آ کر اس تحریک کو لیڈ کرنا چاہیے تھا، جس کے جواب میں غلام احمد بلور نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر جو کر رہا ہے وہ سب سے بہتر ہے، یہاں آئیں گے تو انہیں جینے نہیں دیا جائے ان

کو مار دیا جائے گا، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اصل طاقت عوام ہیں،جن لوگوں نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کا دعوی کیا تھا ان کو عبرتناک شکست ہوئی ہے،نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو شکست دی ہے، ڈسکہ میں ن لیگ کی فتح بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، جب جہانگیر ترین کے خرچے پر عیاشیاں کر رہے تھے اسوقت ان کو شوگر مافیا یا د نہیں تھا،حکومتی حمایت کرنے والوں کو جہانگیرترین کے ساتھ ہونے والے سلوک سے سبق حاصل کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو نوٹس (ن) لیگ نے نہیں پی ڈی ایم نے متفقہ رائے کے بعد بھیجا۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کررہی ہے، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے، وہ ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ووٹ پر پہرا دیا، آٹا، بجلی، گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا

پڑا اور عوام کے ووٹوں نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہ مقابلہ حکومتی مشینری کے ساتھ کیا ہے۔ پوری ریاست کی طاقت اور انتطامیہ ایک طرف کھڑی تھی، ممسلم لیگ (ن) کو دبانے اور ختم کرنے کی

کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف بیانات دیئے گئے،یہ لوگ جس کی طاقت ختم کرنیکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی۔ مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے جب کہ ان کے خرچے پر عیش کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے اور اب ان کو سب یاد آگیا۔ حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے

سبق سیکھیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے، پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ (ن) نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا،پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…