جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری نے سوئس اکائونٹس سے 60ملین ڈالر نکا ل لیے ، حیران کن انکشاف

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سوئس اکائونٹس اپنے 60ملین ڈالر نکال لیے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اب یہ آصف زرداری کے پیچھے سویٹزرلینڈ کیا کرنےجائیں گے کیونکہ یہ اگر وہاں جا کر معلوم کرتے ہیں کہ تو ان کا سوال یہ ہو گا کہ کس اکائونٹ میں پیسےہیں ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ میرے مطابق ترین نہ تو ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں اور نہ ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے ۔ دوسری جانبوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن انکوائری نے سوئس اکائونٹس کھلوانے کے احکامات دیئے ہیں اور اس پر بھی کا م شروع کردیاہے،گزشتہ حکومت کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا،عمران خان سیاسی طور پر زندہ ہیں، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،افواہوں کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں ہے،پیوٹن اور ٹرمپ نہیں مان رہے، ہم الیکشن نتائج مان رہے ہیں،ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو عام انتخابات سے زیادہ ووٹ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ زندہ ہے ،ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں جمہوریت جیتی ہے ، جب دو پہلون اکھاڑے میں اترتے ہے تو ایک پہلوان جیتا ہے، جولوگ عمران خان کے ووٹوں کا غلط اندازہ کررہے تھے ان کو مایوسی ہوئی ہوگی ۔کل کے انتخابات یہ بتاتے ہیں کہ مستقبل میں پنجاب کے اندر انتخابات پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے درمیان ہوں گے ،مولانا فضل الرحمن کو وہ خیرات میں کتنی نشستیں دیتے ہے میں کچھ کہہ نہیں سکتا،عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل ڈالی جائے،عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے،ایف آئی اے میں کئی سالوں سے جو لوگ برجمان ہے ان کو ان جگہوں پر بھیجاجائے گا جہاں ان کی

جگہ بنتی ہے،ڈسکہ میں سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کرنے پر رینجرز اور پولیس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس اکانٹس کھولنے کی بھی سفارش کی، اب سوئس اکائونٹ کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا، گزشتہ حکومت نے سوئس اکائونٹ معاملے پر60ملین ڈالر دیئے وہ ہم سب کے پیسے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ختم نبوت کا

سپاہی وزیرداخلہ ہو۔ وہاں کسی کو سوچنا بھی نہیں چاہئے کہ اس پربھی کوئی لچک ہوسکتی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا وقار،ناموس رسالت پر طے کیا اسمبلی میں مسودہ لائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے کہ بھارت سے آرٹیکل370کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہورہا ہے ، دو ڈیموں پر کام شروع ہے ، وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان جائیں گے اور پیکج کا اعلان کریں گے ، مہنگائی کو وزیراعظم عمران خان خود دیکھ رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان اور حکوت کی پوری کوشش ہوگی کہ ماہ رمضان میں مافیااو رلوٹ مار کا دھندا کنٹرول کیا جائے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے کہ ہر چور کا احتساب کریں گے ، غریب کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ،عمران خان کی بھرپورکوشش ہے کہ اس ملک میں جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے ان کو نکیل ڈالی جاسکے ،عمران خان نے تمام مافیاکو للکارا ہوا ہے خواہ وہ چینی کا مافیا ، آٹے کا مافیا ہو، گھی کا مافیا ہو یا کاٹن کا مافیاہو، سیاست میں وہ تمام لوگوں سے لڑرہا ہے جس کی وجہ سے غریب آج مہنگائی کا رونا رورہا ہے اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عمران خان مافیا سے لڑ رہے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری زندگی میں

ڈسکہ کا الیکشن پہلا ہے جو پچاس دن میں دوبارہ ہوا، اس کی تعریف کرنی چاہیے کہ ڈسکہ میں اس بار پرامن الیکشن ہوئے۔ڈسکہ الیکشن 12 ہزار ووٹس سے ہارے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسجد ملہی 6 ہزار ووٹس مزید لے لیتا تو کام برابر تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں تعریف کریں کہ وہاں پر امن الیکشن ہوا جہاں اس سے قبل 2 لاشیں گری تھیں اور اس الیکشن میں پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے کیوں کہ جمہوریت جیتی ہے اور جمہوریت کا فیصلہ ہمیں قبول کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ ہم مان رہے ہیں کہ

ڈسکہ میں ہار کر بھی ہم الیکشن جیتے ہیں کیوں کہ عوام سے پہلے سے بڑی تعداد میں اسجد ملہی کو ووٹ دیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکر کریں کہ پاکستان کو اللہ نے اتنی عظیم فوج دی ورنہ پاکستان کا حال بھی شام، لیبیا، عراق اور یمن جیسے ممالک سے کم نہ ہوتا، وہ ملک کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور ان کا یہ بھی ایک نعرہ ہے کہ ملک میں جو بھی منتخب حکومت ہوگی

ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں جس جگہ گیا ہوں ہر جگہ شہدا کی یادگاریں ہیں ،اپنی جانیں دے کرفوج نے ملک کی حفاظت کی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے خاردارتاریں اورباڑ لگانیکا کریڈٹ پاک فوج کوجاتاہے، ایران کے ساتھ بارڈر کا کام 42فیصدکام ہوچکاہے، انشااللہ30جون تک افغان بارڈر مکمل ہوجائیگی۔شیخ رشیدنے کہاکہ میرا دل گواہی دیتاہے یہ لوگ کہیں نہیں جارہے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے عمران خان ان کیساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔ ہمیں ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے،جوتیوں میں دال بانٹ رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کا منشور ہے کہ چوکیدار کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر ایک کا احتساب کریں گے۔ڈسکہ الیکشن سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ دو پہلوانوں میں سے ہمیشہ ایک جیتا ہے۔ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے۔شہزاد اکبر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ شہزاد اکبر

احتساب کے وزیر ہیں، وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں۔ ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ غلط خبریں چل رہی ہیں، میں اور فروغ نسیم دونوں ای سی ایل کے رکن ہیں اور ہم نے کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دستخط نہیں کیے، اگر انہوں نے این آئی ایل میں کچھ لوگ ڈالے ہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن ، اتخابی اصلاحات اور مافیاکے خلاف سندھ حکومت سمیت سب سے بات کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرتحصیل کی سطح پر نادرا اور پاسپورٹ کے دفاترکھلیں گے ۔

۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…