بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

آر او ،ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخرکامیاب ہوئے تحریک انصاف نے ڈسکہ الیکشن ہارنے کا الزام آر او پر عائد کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

ا سلام آباد ( آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی

بھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو علم ہوگیا ہے کہ عمران خان کے نزدیک اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ۔اتوا رکے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے گزشتہ روز ہونے والے ڈسکہ الیکشن میں دو باتیں اہم تھیں اور ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے لیڈر کے لئے اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ورنہ اس ملک میں الیکشن جیتنا کوئی مشکل کام نہیں ۔شہباز گل نے سوالیہ نشان میں کہا کہ کیا کیا کبھی ن اور پی پی کی حکومتیں ضمنی الیکشن ہاری تھیں؟ دونوں پارٹیاں ہر صورت الیکشن جیتنے کے لئے ماڈل ٹاؤن میں مخالفین کی عورتوں کے منہ گولیاں مارنی ہوتی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…