اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ جہانگیرترین توکوشش کرتا رہاہے وہ لند ن میں بھی رہا لیکن اس کی کوشش ناکام ہوئی،وہ کہتا ہے کہ اعظم خان اور شہزاد اکبر دوریوں کے ذمہ دارہیں لیکن میرے خیال میں کمبی نیشن آئی بی چیف اوراعظم خان ہیں،بہرحال
جہانگیرترین اوراس کی ٹھن گئی ہے ۔92نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ اورآئی بی نے جو رپورٹس دیں، ان میں یہ کہا گیا کہ حفیظ شیخ کی شکست میں جہانگیرترین کا ہاتھ بھی ہے ، ترین کے تعلقات بہت وسیع ہیں ،انہو ں نے اراکین اسمبلی کو عدالت میں پیشی سے پہلے ناشتے پر بلایا لیکن اسے ایک وفاقی سیکرٹری نے بتا دیا تھا کہ آپ کی گرفتاری ہوسکتی ہے اسی لئے انہوں نے قبل از وقت گرفتاری ضمانت کرالی،عمران کو مشورہ دیا جارہاہے کہ عثمان بزدار، آئی بی چیف اور کچھ وزرا کو تبدیل کیا جائے، ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ پی ٹی آئی کے بعض وزرا کرپشن میں ملوث ہیں،مہنگائی کا ایک طوفان آچکا، ایک آنے والا ہے ، عمران خا ن سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا آغاز کریں لیکن کچھ نہیں کیا،اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ عمران خان کی حکومت گرے ، پیپلزپارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ ہوچکی ہے لیکن ن لیگ اور جے یوآئی نے پی پی کو نکا ل دیا ۔