بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں،ن لیگ کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں اور ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے۔مسلم لیگ(ن) کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر قیمت ادا کرنی

پڑے گی۔جس دن نواز شریف پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کریں گے انہیں 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کریں گے۔مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا۔ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو ایف آئی اے آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا، عدالتیں آزاد ہیں، مہنگائی ہمارے لیے چیلنج ہے اسے کنٹرول کریں گے۔کراچی میں ایف آئی اے آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا اور عدالتیں آزاد ہیں، میں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوتی نہیں

دیکھ رہا، وہ نہ صرف اپنے 5 سال پورے کریں گے بلکہ اگلے عام انتخابات میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے’۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان شدید اختلافات کے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی اس وقت مثبت سوچ رکھنے والی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن)خود اپنے لیے بحران پیدا کر رہی ہے، اس نے عظیم افواج کے

خلاف جو زبان استعمال کی اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھدار جماعت ہے اور آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیل رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمن سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، ان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے’۔انہوں

نے کہا کہ ‘عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے صرف مہنگائی چیلنج ہے، اپوزیشن ٹھس ہوچکی ہے، عمران خان کا مشن ہے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کریں گے اور وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کریں گے انہیں 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کریں گے۔شیخ رشید نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے حوالے سے کہا کہ ‘رمضان میں ہم پورا پیکج بنا رہے

ہیں، وہ لوگ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ایف آئی اے میں تنخواہوں کی وجہ سے بڑی کشش ہے، ہر افسر یہی آنا چاہتا ہے، ایف آئی اے میں تبادلے کے لیے جتنا دبا مجھ پر ہے شاید کسی وزیر پر نہیں رہا ہوگا’۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا اور چین سے اچھے تعلقات ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…