جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع ملا ہے، ضمنی انتخاب کے موقع پر مریم نواز کا خصوصی پیغام

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

ڈسکہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب پر ہیں، ڈسکہ ہفتہ کو 22کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرے گا۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے ترقی چھین لی ہے۔ حکومتی خوف کی وجہ سے 22 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔ ڈسکہ قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت پر عدم اعتماد کریگا۔مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ ٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا۔ ڈسکہ کے عوام ہفتہ کو پولنگ عملے کے تحفظ کیلئے بھی پہرا دیں گے تاکہ کوئی ووٹ کی بے حرمتی کیلئے پولنگ عملے کو اغوا نہ کر سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام کو ان کے ووٹ کا حق واپس مل گیا ہے اس لئے وہ اپنے ووٹ کو آٹا، چینی ،بجلی ،گیس ،دوائی اورووٹ چوروں کو سبق سکھانے کے لئے استعمال کریں،عوام تباہی کن مہنگائی،لاقانونیت،کوڑے کے ڈھیروں ،تاریخی نا اہلی اور نا لائقی کے خلاف ووٹ دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنے ووٹ پر پہرہ دیا بلکہ ووٹ چورو ں کو رنگے ہاتھوں پکڑا،اپنے ووٹ کا حق ووٹ چوروں سے واپس چھینا ،اب جبکہ آپ کے عزم اور

بہادری کی وجہ سے یہ حق آپ کو واپس مل گیا ہے اس حق کو نا اہل حکمرانوں کے خلاف استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جتنے دن رہے گی عوام پر ظلم اورستم پہاڑ توڑتی رہے گی ۔ مجھے بہت فکر اور افسوس ہوتا ہے جب ایک طرف عوام مہنگائی سے پس رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف بجلی اور گیس کے لمبے لمبے بل عوام کی کمر توڑتے ہیں۔ میری ڈسکہ کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ پہلے سے زیادہ عزم حوصلے اور جذبے

سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں، نوازشریف کی ترقی پر مہر لگائیں اور اس عوام دشمن جعلی حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ ڈسکہ کی بیٹی نوشین افتخار جس نے شیرنی کی طرح آپ کے ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑا ہے اورجیتا ہے اسی طرح وہ منتخب ہو کر ڈسکہ کی عوام کا مقدمہ بھی لڑے گی اوران کی آواز بنے گی ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں 10اپریل کاسورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…