بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سابق ایم این اے میاں مٹھو کی 85سال کی عمر میں دوسری شادی‎

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سابق ایم این اے عبدالحق عرف میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحق عرف میاں مٹھو نے جام عبدالستار ڈہر کی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں مٹھو کی دوسری اہلیہ کی عمر 45 سال سے زائد ہے اور وہ بیوہ ہیں۔دوسری جانب شہرقائد کےعلاقے کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی

بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا۔کراچی کے تھانہ جیکسن کی حددود میں واقع البدرسوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا، پولیس نے سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیاہے، جلائی گئی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ملک عادل نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون کو اس کی سوتن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کر مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ملک عادل نے بتایا کہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں 40 سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی تاہم اس کے شوہر نے 2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی تھی اور زیادہ وقت اسی کو دیتا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے جلتی تھی اور اس دوران گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…