جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے بھگدڑ شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، وقفے وقفے سے 4دھماکے ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سندر انڈسٹرئیل سٹیٹ میں واقع ایک کیمیکل ملز میں ہولناک آتشزدگی کے دوران ہونے والے تین دھماکوں سے پورا اعلاقہ لرز اٹھا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا گرد و نواح کی فیکٹریوں سے مزدور باہر نکل آئے جبکہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی پندرہ گاڑیاں اور چالیس سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

جنہوں نے 10گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آ گ پر قابو پایا آگ اس قدر شدید تھی کہ علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے کالے دھوویں کے بادل پورے علاقے میں چھا گئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں پہلا دھماکہ بوائلر پھٹنے سے ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور آگ سے فیکٹری میں موجود دس کیمیکل ٹینک میں چار کیمیکل ٹینکس کو آگ لگ گئی جبکہ باقی چھ کیمیکل ٹینکس محفوظ رہے ماہرین کے مطابق ایک ٹینک میں 40ہزار لیٹر کیمیکل موجود ہوتا ہے جو پینٹنگ اور پرنٹنگ کی انڈسٹری میں استعمال کیا جاتا ہے آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے عینی شواہد کا کہنا ہے کہ جس کیمیکل فیکٹری میں آگ لگی ہے وہ فیکٹری غیر قانونی ہے کیونکہ سندر انڈسٹرئیل سٹیٹ کا مجوزہ بلاک فارماسیوٹیکل سے متعلقہ ہے مگر متاثرہ فیکٹری کو پلاٹ آلاٹ کر کے حکام نے بلڈنگ بائی لازکی خلاف ورزی کی ہے آگ کے باعث متاثرہ فیکٹری کے ساتھ والی فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکوں سے فیکٹری کے شیشے اور کھڑکیاں سمیت دروازے ٹوٹ گئے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہا ت سامنے نہیں آ سکیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آتشزدگی کے دوران متاثرہ فیکٹری میں کوئی مزدور موجود نہ تھا جس کے باعث آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…