جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

عدالت پیشی کے موقع پر کل جہانگیر ترین کا بھی بھرپور پاور شو کا فیصلہ۔۔ ہم خیال اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو کھانے کی دعوت‎

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

لاہو ر(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے آج برو ز ( ہفتہ ) کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنمائوں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر

ترین آج بروز ( ہفتہ ) کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماں کے ساتھ جائیں گے۔جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین جمعہ کی صبح ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے علی ترین کو اپنے والد جہانگیر ترین سے مل کر کمپنی شیئر ہولڈرز کے ساتھ فراڈ کرنے کے مقدمہ میں طلب کر رکھا تھا تحقیقاتی ٹیم نے دوران تفتیش علی ترین سے 5سوالات کیئے جن کا تعلق ان کی کمپنی کے ایل ایف کی فروخت اور دیگر معاملات سے تھا



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…