جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کررہے ہیں‘‘

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپنے گھر کی چھت دینے کا وعدہ پورا کررہے ہیں ۔باقی عہد بھی نبھائیںگے۔ موضع ہلوکی میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے اپنے گھر کی خواہش کی شدت کاکوئی اندازہ نہیں کرسکتا اور موجودہ دور میں

یہ محض خواب ہے مگر اس خواب کو اب عمران خان تعبیر کی صورت دے رہے ہیں۔ ماضی کے حکمران مزدور کے گھر نہیں،محض باتیں بناتے تھے،غریب کیلئے اپارٹمنٹ نہیں، اپنے لئے بڑے بڑے قلعے اور محلات بناتے تھے۔ ماضی کے حکمران کسی کو چھت نہیں دے سکے لیکن لفظوں کے ہیر پھیر سے عوام کو دھوکہ دینے کے ماہر تھے۔ عمران خان نے غریب، مزدور،چھوٹے ملازم اور عام دکاندارکیلئے اپنے گھر کا ویژن دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے میں نے ایل ڈی اے کیلئے اس پراجیکٹ کو پہلی ترجیح قرار دیا اور اپنی نگرانی میں منصوبے پر دن رات کام کرایا۔ آج ہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس قابل ہیں کہ وزیراعظم کا50لاکھ گھروں کا ویژن عملی شکل اختیار کررہا ہے اور یہ اس وعدے کی تکمیل کی طرف واضح قدم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیر اعظم کے اس ویژن پرسب سے پہلے عملدرآمد کا اعزازپنجاب کو حاصل ہو رہا ہے۔ ایل ڈی اے اورپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے موضع ہلوکی لاہور میں ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں35 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیںگے اور پہلے فیز میں 4ہزار فلیٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اپنی چھت کی خواہش رکھنے والے محض ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں اپنے گھر کے مالک ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ذریعے

عام شہریوںاور2 ہزار اپارٹمنٹس حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اورایل ڈی اے کے 50ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کودیئے جائیںگے۔ اس پراجیکٹ کو اگرعوام دوست پراجیکٹ قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھر کیلئے محض10فیصد ڈائون پیمنٹ ادا کرنا ہوگی، 5سال سے 20سال تک کی مدت میں قسطیں ا دا کی جائیں گی ۔ کرائے جتنی رقم ماہانہ قسط کے طورپر ادا کر کے کوئی بھی شخص گھر کا مالک بن سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کا معیار کسی بھی

اعلیٰ نجی سکیم سے کم نہیں ہو گا۔ یہاں بجلی کا نظام انڈرگراؤنڈ ہو گا۔ 330 کنال پر پارک بنے گا۔ نہر کے دونوں طرف بھی پارک بنایا جائے گا۔ مسجد ، ماڈل قبرستان،سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے اور بلائنڈیعنی سپیشل لوگوں کیلئے کرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس بننے کے بعد بھی عمارتوںاور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ صرف یہی نہیں بلکہ پنجاب بھر میںکم آمدن والے لوگوں کو گھر فراہم کرنے کیلئے دیگر ہائوسنگ پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے۔ پیری اربن لوکاسٹ ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت صوبہ کی تمام تحصیلوں میں 133مقامات کی

نشاندہی کی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب کی 32تحصیلوں میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے 10 ہزار سے زائدگھر بنائے جا رہے ہیں جہاں لاکھوں روپے مالیت کی 3مرلہ اراضی صرف 30ہزار روپے میں دی گئی ہے اورحکومت پاکستان ہر گھر کیلئے 3لاکھ روپے سبسڈی او رکم سود پر قرضہ فراہم کرے گی۔ اس طرح 14لاکھ روپے مالیت کا گھر صرف 11لاکھ روپے میں 10سال میں 10ہزار روپے ماہانہ قسط پر ملے گا۔ صوبائی کابینہ اس پراجیکٹ کیلئے انفراسٹرکچر وغیرہ بنانے کیلئے 3ارب روپے کی

منظوری دے چکی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (PHATA) کو ایک ارب روپے فراہم کرچکی ہے جس سے مائیکروفنانسنگ کرنے والی این جی اوز کے ذریعے گھر بنانے کیلئے 10لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔ وہ لوگ جو انتہائی محدود آمدنی میں کبھی اپنے گھر،اپنی چھت کا سوچ کر آہ بھر کر رہ جاتے تھے،انشاء اللہ جلد اپنے گھر کے مالک ہوںگے یہ ہمارا وعدہ ہے ۔ میرا پاکستان میرا گھر ایسا ویژن ہے جس کے تحت نہ صرف

لاکھوں خاندان اپنے گھر کے خواب کو پورا کر سکیں گے بلکہ لاکھوں ہنرمندوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور متعلقہ صنعتیں بھی فروغ پائیں گی۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب ٹھوس قدم بڑھا چکے ہیں،انشاء اللہ ہر وعدہ نبھائیںگے اور حقیقی ترقی و خوشحالی لائیں گے۔تقریب میں وزراء ،ارکان اسمبلی ، متعلقہ حکام اوردیگر شریک تھے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…