لاہو ر(این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے مبینہ مالیاتی فراڈ میں ڈیڑھ گھنٹہ ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیا، وکلا نے ریکارڈ پیش کر دیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں۔ علی ترین ڈیرھ گھنٹے تک ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔ علی جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے 4 ارب 35 کروڑ کے مبینہ مالیاتی سیکنڈل
میں 5 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا۔ جس میں پوچھا گیا کہ آپ نے اپنی کمپنی جے کے فارمنگ کو خود سے طے کردہ قیمت 4 ارب 85 کروڑ روپے میں کیسے بیچا۔جے فارمنگ کو فروخت کرنے کی وجوہات کیا تھیں، نقصان کے باوجود کمپنی کئی گناہ زیادہ قیمت پر جے ڈی ڈبلیو کو بیچی گئی۔ کمپنی کی فروخت سے حاصل شدہ 4 ارب 35 کروڑ روپے کی رقم کہاں استعمال ہوئی، اس کی منی ٹریل دی جائے۔