لاہور(این این آئی) پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کا عمل مکمل ہو گیا -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھر وں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے -حکومت پنجاب نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر کے سنگ میل عبور کر لیا- 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بناکر وعدہ پورا کریں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا
جا رہا ہے -چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی- نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت 2 ہزارعام شہریوں کو اور 2ہزار صوبائی ، وفاقی حکومت اور ایل ڈی اے ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے-50ہزار ماہانہ سے کم تنخواہ والے ملازمین اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرسکیں گے-پہلے فیز میں 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیا پاکستان اپارٹمنٹس گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوسکیں گے۔