لاہور (آن لائن)پنجاب میں چار نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی جامعات کے قیام کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی۔ مجوزہ یونیورسٹیوں میں کوہ سلیمان یونیورسٹی راجن پور، یونیورسٹی آف گوجرانولہ، یونیورسٹی آف اٹک اور یونیورسٹی آف پاکپتن شامل ہیں۔ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان یونیورسٹیوں کے ایکٹ تیار کرے گا۔
کابینہ کمیٹی ایکٹ کا جائزہ لے کر معاملے کو کابینہ میں پیش کرے گی۔ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد ان یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آجائے گا۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خاں بزدار شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی اور قصور میں بابا بلھے شاہ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔