کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی سیکر ٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبد الغفور حید ری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے والے لوگوں سے گھر اور روزگار چھین رہے ہیں ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے ہمیں جدوجہد کرنی چاہیے معیشت کو آسمان تک بلندی تک پہنچانے کے دعوے کرنے والے لوگ کہاں گئے ملک بھر سے ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں جا ری ملازمین کے دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ
وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ملازمین کی حمایت پر پی ڈی ایم کے لوگ آکر خطاب کرتے ہیں اس اجتماع میں وزیر اعلیٰ جام کمال کے علاقے لسبیلہ کے لوگ بھی ہونگے انہوں نے کہاکہ یہاں آکر پتہ چلا کئی ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے ملامتوں سے ملازمین کو برطرف کرنے پر افسوس ہے بیک جنبش قلم سے اسٹیل مل ملازمین کو نکال باہر کیا گیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اس رویے پر شیم کہتا ہوں وزیر اعلیٰ آکر دیکھیں ہماری مائیں بہنیں کئی دن سے یہاں بیٹھی ہیںایوان اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔