جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

فوج کا احترام نہ کرنے پرسزا، نئے قانون پر پیپلز پارٹی بھی بول پڑی

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے فوج کے احترام کے لئے ایک نیا قانون لا کر آزادی اظہار رائے کا بنیادی حق مزید دبانے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن نے قومی اسمبلی

کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ میں ایک بل پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی فوج کا احترام نہیں کرتا تو اسے دو سال جیل اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پی پی سی سیکشن 500-A نے پہلے ہی کسی کو بدنام کرنے کی سزا مقرر کی ہے اور اب اس قانون میں اضافہ کرکے آزادی رائے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پہلے ہی نیشنل سکیورٹی کے نام پر آزاد رائے کو دبایا جاتا رہا ہے اور یہ بات قطعی ناقابل قبول ہے اور پیپلزپارٹی اس کی ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مخالفت کرے گی۔ قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے کہ نیشنل سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو پراسرار طریقے سے غائب کیا جاتا رہا ہے، قومی وسائل کو غلط طریقے سے خرچ کیا جاتا ہے، حراستی مراکز بنائے جاتے ہیں، سابقہ قبائلی علاقوں کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے، خارجہ اور سکیورٹی پالیسیوں کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بزنس اور کمرشل ادارے بے تحاشہ پھل پھول چکے ہیں۔ اب یہ نیا قانون بھی نیشنل سکیورٹی کے نام پر غلط طور پر استعمال کیا جائے گا جس طرح کہ مذہب کے نام پر سیکشن 295-C استعمال ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو افواج دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جو اپنے آئینی دائرہ کار میں کام کرتی ہیں اور انہیں عزت کی نظر سے دیکھنے کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی طرح کوئی بھی قانون ان لوگوں پر سوالات اٹھانے سے نہیں روک سکتا جو اپنے آئینی دائرہ کار سے بار بار تجاوز کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…