بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی شہریت رکھنے والے شخص کو انتہائی اہم عہدہ دینے کا فیصلہ، شفافیت اور میرٹ کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت نے خود ہی میرٹ کی دھجیاں اڑانا شروع کردیں

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)شفافیت اور میرٹ کا دعوی کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خود ہی میرٹ کی دھجیاں اڑانا شروع کردی ہیں اور ایک ایسے شخص کو خلاف قواعد چیئرمین نادرا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس نے درخواست ہی نہیں دی تھی اور اس شخص کی کمپنی پہلے ہی بلیک لسٹڈ ہے اور امریکی شہریت بھی رکھتا

ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی تھی مگر وزیراعظم آفس کے اعلیٰ حکام نے اس سمری میں دو مزید نام نہ صرف شامل کروائے بلکہ انہیں سرفہرست بھی رکھ لیا،حالانکہ جن تین ناموں کی سمری بھجوائی گئی تھی انہیں شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو بھی کئے گئے تھے مگر چند روز قبل حیرت انگیز طور پر سہیل منیر کا نام سرفہرست کے طور پر سمری میں شامل کیا گیا اور اس کی ہدایت وزیراعظم آفس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے دی گئی۔سہیل منیر کی کمپنی C41کے ساتھ فراڈ کرچکی ہے اور اسے بلیک لسٹ بھی قرار دیا جاچکا ہے۔سہیل منیر خود بھی امریکی شہری ہیں اور بیوروکریسی کے سینئر افسران نے اس کو نادرا جیسے حساس ادارے کا چیئرمین بنانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایسا شخص جو امریکی شہریت رکھتا ہے اسے پاکستان کے شہریوں کا ڈیٹا رکھنے والے ادارے کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟یہ ایک حساس ادارہ ہے اور سہیل منیر کی یہاں تعیناتی سے پاکستانیوں کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل منیر امریکی فوجی ادارے C41کا ملازم تھا اور اسے نااہلی کی بنیاد پر نکال دیا گیا تھا اور اب اسے چیئرمین نادرا بنانے کا فیصلہ میرٹ اور قواعد کے خلاف کیا جارہا ہے جبکہ جن افسران کی سمری خود وزارت داخلہ نے بھجوائی تھی اس سمری کو سائیڈ لائن کردیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…