جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا گریڈ ایک تا سولہ کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گریڈ ایک تا 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی، کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک

سے 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا گیا۔ ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان آسامیوں میں صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ کابینہ کمیٹی نے اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ کابینہ کمیٹی نے وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ارسال کردیا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں کا مہنگائی بے روزگاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت اگر اسی طرح ملازمتوں کے مواقعوں کو محدود کرتی گئی، اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا رہا، تو لوگوں کیلئے ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوجائے گا، حکومت عوام کو روزگار مہنگائی میں ریلیف دینے اور سہولیات دینے کی بجائے عوام کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔  وفاقی حکومت نے گریڈ ایک تا 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی، کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ارسال کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…