جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

85 سالہ سابق ایم این اے نے دوسری شادی کر لی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق ایم این اے عبدالحق عرف میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحق عرف میاں مٹھو نے جام عبدالستار ڈہر کی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں مٹھو کی دوسری اہلیہ کی عمر 45 سال سے زائد ہے اور وہ بیوہ ہیں۔دوسری جانب شہرقائد کے

علاقے کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا۔کراچی کے تھانہ جیکسن کی حددود میں واقع البدرسوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا، پولیس نے سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیاہے، جلائی گئی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ملک عادل نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون کو اس کی سوتن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کر مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ملک عادل نے بتایا کہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں 40 سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی تاہم اس کے شوہر نے 2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی تھی اور زیادہ وقت اسی کو دیتا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے جلتی تھی اور اس دوران گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…