بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کی تیاری کرلی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر پرچہ درج کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے، داماد اور ان کے سی ای او پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ان لوگوں نے ضمانتیں کروا لی ہیں۔صابر شاکرنے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کا فیصلہ

کرلیا گیا ہے اور جہانگیر ترین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔شہلا رضا نے ٹویٹ کیا اور پھر ڈیلیٹ کر دیا۔جہانگیر ترین نے اس کی تردید بھی کردی لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ سب کچھ سوچ سمجھ کر کیا گیا۔ جہانگیر ترین اکیلے نہیں ہیں وہ جب بھی جائیں گے پورے کا پورا گروپ لے کر جائیں گے۔جن میں کچھ وزیر بھی شامل ہیں۔پنجاب اور مرکز میں جہانگیر ترین کے بندے موجود ہیں۔جہانگیر ترین کے پاس اب اپنی منزل طے کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے اور میری اطلاعات کے مطابق وہ یہ کر بھی رہے ہیں۔اب معاملات کھل کر سامنے کب آئیں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم انہوں نے ایک کارڈ کھیل دیا ہے۔جہانگیر ترین نے اپنے مفادات کا تحفظ تو کرنا ہے۔ہوسکتا ہے جہانگیر ترین کو بھی اطلاع مل چکی ہوں کہ آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔اب وہ اپنا متبادل سیاسی سفر شروع کر سکتے ہیں جس کی انہوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے

مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے دونوں باپ بیٹے کو کل 9 اپریل کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی روبرو پیش ہونے کے لئے باقاعدہ طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین

اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ 9 اپریل کو 14 ارب 85 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کے ڈیٹا سمیت جہانگیر ترین کو دئیے گئے 5 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات کے ہمراہ ایف آئی اے میں پیش ہوں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ان کی شوگر ملز کے حوالے سے طلب کر رکھا ہے مگر وہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…