اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات جے یو آئی اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے اے این پی نے ن لیگ کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماتلی،کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں دوریاں بڑھنے لگیں، جمعیت علمائے اسلام (ف)نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور پی ایس 70 بدین کی نشست پر مولانا گل حسن کو امیدوار نامزد کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ماضی قریب میں جے یو آئی نے گھوٹکی، ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے

امیدواروں کی اعلانیہ حمایت کی تھی لیکن اب پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھنے کے بعد جے یوآئی نے پیپلز پارٹی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اختلافات بڑھنے کے بعد جے یو آئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے لیے انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پی

ایس 70 بدین کی نشست پر بلا مقابلہ انتخاب کے لیے کوشاں تھی لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔ بشیر ہالیپوتہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھے۔ پی ایس 70 بدین کی

نشست پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،مسلم لیگ(ن)کے ایک وفد نے بدھ کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور این اے

249 کے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل کی قیادت میں باچاخان مرکز سندھ کا دورہ کیااور اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس

خان بونیری نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں پی ڈی ایم کا حصہ رہیں یا نہیں لیکن جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مظبوطی کے لیئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔پارٹی کے صوبائی مشاورتی کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد مفتاح اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا

ہے۔ہمارا مقصد سلیکٹڈ حکمرانوں کا ہر محاذ پر راستہ روکنا ہے اس موقع پر ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اے این پی کی جانب سے حمایت پر انکا شکر یہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے ووٹ اور سپورٹ سے انشاء اللہ کامیاب ہوںگے لسانی یا مسلکی بنیادوں پر فراہمی آب نہیں ہونی

چاہئے نوازشریف مضبوط وفاق کے حامی ہیں ن لیگ نے ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دی ہے بجلی گیس مواصلات کے شعبوں میں نوازشریف نے کام کیاہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک مہینہ قبل بلدیہ ٹاون میں ایک ووٹر نے نوازشریف کو چور کہا جواب میں مجھ سے گالی نکل گئی جو نہیں ہونا چاہئے

لگتاہے کہ پی ٹی آئی نے سچ نہ بولنے کا حلف اٹھایاہے مرغی کا گوشت انہوں نے 400سے زائد کردیاہے۔اسدعمر کے بارے میں حفیظ شیخ سے پوچھ لیں وہ کیاکہتے ہیں اوسطاً 11 فیصد پاکستانی غریب ہوچکاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ابھی ہمیں جواب

نہیں ملا ہم نے پانچ سال چینی کی قیمت 55 روپے برقرار رکھی عوام کے پاس اے ٹی ایم نہیں، عمران خان کے پاس ہے عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی ہے۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے نائب صدر اور امیدوار برائے این اے 249 حاجی اورنگزیب بونیری نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہے اور

ہماری پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کیئے جاتے ہیں. اے این پی کی قیادت آپنے فیصلوں میں آزاد ہے۔ہم نے نہ تو پہلے کسی سے ڈیکٹیشن لی ہے اور نہ آئندہ لینگے. پارٹی تنظیم ہی ہماری فیصلہ کن باڈی ہے. پارٹی تنظیم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم ان فیصلوں کے پابند ہیں امید ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 249

کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی. اے این پی کے کارکنان اور ہمدردوں سمیت حلقے کے تمام باشعور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو ووٹ دے کر کامیاب کرے۔مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…