منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان کو بڑی دھمکی

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی)وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین نے دھمکی دے دی، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی طاہر ملک نے کیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جہانگیر ترین نے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے خلاف مقدمات ختم نہ کئے گئے تو میں آپ کے خلاف سیاسی اثر و رسوخ استعمال کروں گا۔ دوسری جانب سینئر

سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ایک سال سے چپ ہوں پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے،، میری وفاداری کا اور کیا ثبوت چاہیے، میری تحریک انصاف سے راہیں جدا نہیں ہوئیں،تحریک انصاف میں موجود ہوں اور رہوں گا،ہم تحریک انصاف سے اس وقت انصاف مانگ رہے ہیں،جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان صاحب سے دورکردیاگیاہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پرایک نہیں،دو نہیں بلکہ 3ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، کیس ابھی شروع نہیں ہوا اور میرے اور میرے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے،اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے۔انہیں سب شوگر ملزمیں سے صرف جہانگیرترین نظرآیاہے،کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ عدالت میں بات نہیں کرتے،میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، انتقامی کارروائی کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پرشوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں،ظلم بڑھتا جا رہا ہے، دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلاجارہا ہے؟۔ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب

کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان سے دورکردیاگیا۔جہانگیرترین نے مزید کہا کہ دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔جہانگیرترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی دو ٹوک اندازمیں تردید کرتے ہوئے کہا میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میرا آصف

زرداری سے ملاقات کاکوئی ارادہ نہیں، آصف زرداری سے ملاقات کی باتوں میں حقیقت نہیں، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، عمران خان نے جہانگیر ترین کی وجہ سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اردگر بیٹھے لوگ خرابیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اچھے کو دوست کو نہ کھوئیں۔ جہانگیر ترین کی وجہ سے پنجاب حکومت بنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…