بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عدالت کا چینی کی قیمت سے متعلق اہم فیصلہ‘‘ بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو رمضان المبارک میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو کے حساب سے خریدنے کا حکم دیتے ہوئے شوگر کین کمشنر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے شوگر ملز کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستوں میں سرکاری طور پر شوگر ملز سے 80 روپے کلو کے حساب سے چینی خریدنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے سرکاری حکام اور شوگر ملز کو دو مرتبہ مشاورت کیلئے مہلت دی لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کی شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی موجود ہے جبکہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی کھپت ہو گی۔سماعت کے دوران شوگر ملز کے وکلا ء نے 20 لاکھ ٹن تک چینی 83 روپے کلو تک بیچنے کی پیشکش کی۔ عدالت کے روبرو فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پر عدالت نے عارضی بنیادوں پر رمضان کے دوران شوگر ملز سے ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو کے حساب سے خریدنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو چینی ملنی چاہیے، یہ ثواب کا کام ہے۔ عدالت نے پنجاب کی 40 شوگر ملز سے ان کی استطاعت کے مطابق چینی خریدنے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چینی کی قیمت کے تعین کیلئے رولز اور ضروری ترمیم کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت کے بارے میں تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے سماعت ملتوی کر دی۔‎



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…