اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ خان صاحب سب اچھا نہیں ہے ، تحریک انصاف میں نیا گروپ سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے جہانگیر ترین کی عدالت پیشی سے قبل پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات پر کہا ہے کہ
’’ خان صاحب سب اچھا نہیں ہے ‘ تحریک انصاف میں نیا گروپ سامنے آگیا ۔ انکا کہنا تھا کہ آج جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں آج بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں لیکن افسوس کہ میں تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہا ہوں۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ریاض سمیت تحریک انصاف کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کھل کر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ واضح رہے کہ سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے عدالت پیشی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سےملاقات کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے وفاداری کیلئے زور دینے کا عندیہ دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری مخدوم احمد محمود سے کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوئی۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میری آصف زرداری سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں،شہلا رضا کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔انکا کہنا تھا کہ میری پی ٹی آئی سے پرانی وابستگی ہے، پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے مفاہمت کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ پارٹی رہنماوَں کے رویوں پر نظر رکھی جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اراکین نے کہا کہ ہم خیال گروپ کے تمام اراکین آپ کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ حکومت اور پارٹی رہنماوَں کو جہانگیر ترین کی مفاہمت کے اشارے کا مثبت جواب دینا چاہئے۔ مفاہمتی پیشکش کا جواب مثبت نہ ملا تو آخری حد تک جائیں گے