اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کو ذاتی ایجنڈے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہچکولے لیتی پی ڈیا یم کی کشتی سے ملاحوں سے چھلانگیں لگانا شروع کردی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں میں ہائی چیک ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کےلیے بنایا گیا لیکن ملاوٹ شدہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں جلد اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پے در پے ےگہرے زخم دئیے، ساتھ ہی اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری، کنیزوں اور مولانا کا سوگ طویل کردیا۔