منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

مشہور و معروف انتہائی خطرناک وائرس ’’عدنان 21‘‘ کی تیسری لہر کی لندن سے نزول کی بھی اطلاع ہے، حافظ حسین نے حیران دعویٰ بھی کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/اسلام آباد( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ میاں نوازشریف لندن میں پناہ گزین بن کر پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی سے اپنے پرانے حسابات چکتاکر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ بڑی ہوشیاری سے مولانا فضل الرحمن کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور

میڈیاکے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی تشکیل اور قیام کا سہرا تو پیپلزپارٹی کے سر بنتاہے مگر نوازشریف اورمولانا فضل الرحمن کی مبینہ ملی بھگت نے پی ڈی ایم کی تحریک میں اپنی تمام ناکامی پیپلزپارٹی کے سر تھوپ دیاحالانکہ ابتدا میں ہی باقی 9 پارٹیوں کے سربراہان تو آصف علی زرداری کے ہاتھوں محض کٹھ پتلی بن رہے تھے جب کہ نہ صرف ضمنی اور سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے یکطرفہ کئے گئے فیصلے مانے گئے بلکہ نہ چاہتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو بھی نہ صرف گود لینا پڑا بلکہ کامیابی بھی دلوادی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مخصوص مقاصد کے حصول کے لئے مولانا فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کاصدر اور شاہد خاقان عباسی کو سیکریٹری جنرل بناکر ایک طرف شہباز شریف کے لیے ’’برادر یوسف ‘‘ بنے رہے تو دوسری جانب علاج کے بہانے ملک سے فرار ہو کر لندن بیٹھ کر ’’رینٹل اتحاد‘‘ اور اس کی قیادت کو بے دریغ استعمال کیا ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ در پردہ ایک خاتون مسافر پر انتہائی خطرناک بیماری کا’’لیبل ‘‘ لگانے کی فریب کاری کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مشہور و معروف انتہائی خطرناک وائرس ’’عدنان 21‘‘ کی تیسری لہر کی لندن سے نزول کی بھی اطلاع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…