جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ایف آئی اے نےجہانگیر ترین اور علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کرلیا‎

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے معروف کاروباری و سیاسی شخصیت جہانگیرترین او ران کے صاحبزادے علی ترین کوایک بارپھر9اپریل کوطلبی کا نوٹس جاری کر دیا ،ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کودو جبکہ علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا ہے ۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ علی ترین نے والدسے ملکر شیئر ہولڈرزکے ساتھ فراڈ کیا،گنے کے کاروبارکوخودسے طے کردہ قیمت4.85ارب روپے میں بیچا ،ٹرانزکشن سے جہانگیر ترین خاندان کو شیئر زہولڈ کی قیمت پرفائدہ ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے علی ترین کو5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔ علی ترین سے پوچھے گئے سوالات میں استفسار کیا گیا ہے کہ ایف ایس ایل چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا گیا،گنے کا کاروبار بیچنے کیلئے کیا کہیں بھی اشتہار دیا گیا،کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی،کمپنی ریکارڈ کے مطابق جے کے ایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا،نقصان کے باوجود گنے کاکاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جے ڈی ڈبلیو کو بیچاگیا،گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپے کیسے لگائی گئی اس کی دستاویزات فراہم کی جائیں۔ مزید استفسار کیا گیا ہے کہ جے کے ایف ایس ایل نے4.35ارب روپے کہاں استعمال کئے اس کی منی ٹریل بھی پیش کریں ۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین او ران کے صاحبزادے نے عدالتوں سے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…