منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ‎ جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ‎

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لودھراں (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا نے کہاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیلز کا سٹہ بازی سے کوئی تعلق نہیں، بہتان بازی کا سلسلہ بند کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں مستقبل کے لئے مالی تحفظ کیا جاتا ہے۔ترین نے لکھا کہ دنیا بھر میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلیئر ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ شوگر مل مالکان کا چینی80روپے فی کلو دینے سے انکار حکومت کی ناکام رٹ کی جانب وا ضح اشارہ کرتا ہے۔ 3ماہ کے دوران مہنگی چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 16ارب جبکہ سوا سال کے دوران 81ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ وزیر اعظم اپنی کابینہ کی کارکردگی بہتربنانے کی بجائے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی نے 22کروڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی کو روکنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ احتساب کا عمل وزیر اعظم کو اپنی کابینہ سے شروع کرناچاہیے تھا۔ اس وقت چینی مافیا اور آٹا چور ان کے ارد گرد حصار بنائے کھڑے ہیں۔ سٹیٹ بینک قومی ادارہ ہے، جسے آئی ایم ایف کے سپردنے کے بارے میں خبروں کا میڈیا میں آنا تشویشناک اور حکومت کی نااہلی کی بد ترین مثال ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…