اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج کو پرس دےمارا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول جج کی عدالت میں مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرنے پر سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مار دیا
اورمیز پر پڑی فائلیں جج پراچھالنا شروع کر دیں، سخت جملوں کا بھی اظہارکیا، پرس لگتے ہی جج سماعت ادھوری چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے۔ خاتون کے شور شرابا،گالم گلوچ پر پولیس پہنچ گئی اور لیڈیز پولیس منگوا کر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالتی ریڈرکی درخواست پر ملزمہ خاتون کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ریڈر راجہ کامران نے پولیس کو بتایا کہ مجھ سے اس خاتون نے پوچھا کہ محمد وقاص کے کیس میں کیا کارروائی ہوئی ، میں نے لسٹ چیک کرکے بتایا ملزم کی مبینہ جعلی چیک کیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہے، خاتون مشتعل او آگ بگولہ ہوگئی اورکہا کہ وہ اس کیس کی مدعیہ ہے،بد تمیزی اورگالم گلوچ کی،جج کوگالیاں دینے لگی کہ ضمانت کیوں منظورکی؟