منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور این سی او سی کی ہدایات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی نجی گاڑیوں، سامان کی آمد و رفت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، میڈیکل اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ پر عائد نہیں ہو گی۔

پابندی کا اطلاق 9-10 اپریل کی رات سے 25-26 اپریل 2021 کی رات تک ہو گا۔ ہفتے کے بقایا دن ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیرسے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…