اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم میں دراڑیں مزید وسیع اور عدم اعتماد بڑھنے لگا۔شوکاز نوٹس کے اجرا پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی میں شدت، پی ڈی ایم رہنماوں کی اصلیت عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل رحمن اور مریم نواز کی بیماری پر بھی سوالات اٹھا دیے۔ پیپلز پارٹی نے استفسار کیا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان کر کے بیمار ہو جانے کے پیچھے حقائق کیا ہیں ۔مولانا اور
مریم نواز دونوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود دونوں کی لانگ مارچ پر خاموشی معنی خیز ہے۔پیپلز پارٹی نے تو لانگ مارچ کی تیاریاں کر لیں تھیں ن لیگ اور جے یو آئی ف نے کیا کیا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لیے دونوں لانگ مارچ کرنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا شو کاز نوٹس کا جواب بھی دیں گے اور پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں جواب بھی مانگیں گے۔