منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا احسن اقبال نے پی پی رہنما کو آئینہ دکھا دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے ان کی جماعت کو نقصان ہو،عمران نیازی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہ رہے ہیں؟،ہمارے خلاف کیسز کی براہ راست کوریج کی جائے، قوم کو پتہ چلے عمران نیازی کے

پاس الف لیلیٰ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں،حکومت کی تین سالہ کہانیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔ پیر کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے قوم کے سامنے رونا رویا ، عدالتی نظام پر حملہ کیا، عمران نیازی فرماتے ہیں وہ اپنا ایجنڈا عدلیہ کے عدم تعاون کے باعث پورا نہیں کرپا رہے، عمران نیازی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہ رہے ہیں؟ کیا وہ چاہتے ہیں عدلیہ ان کے الف لیلیٰ احتساب کہانیوں پر سب کو جیل میں ڈال دے؟۔ پھر مطالبہ کرتا ہوں ہمارے خلاف کیسز کی براہ راست کوریج کی جائے، قوم کو پتہ چلے عمران نیازی کے پاس الف لیلیٰ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ آج ریاست پاکستان کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی رپورٹس آج اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں،ہم نے پہلے کہا تھا یہ پالیسی پاکستانی معیشت کو تباہ کر دے گی، ہمارے پانچ سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے، موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے بنے ملکی ترقی ہوئی،موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے بنے ملکی ترقی ہوئی، ہمارے پانچ سال سے زیادہ عمران نیازی نے سوا دو سال میں قرض لیا۔ عمران نیازی نے غیر پیداواری قرضہ خسارا پورا کرنے کیلئے لیا، اس قرض کے ذریعے ہمیں بلیک میل کیا جا سکتا ہے، ہماری خودمختاری داؤ پر لگ چکی ہے، اب ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو 5 اعشاریہ 8 فیصد ترقی سے منفی میں لے جایا گیا، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں سی پیک کامیابی سے چل رہا ہے، کون سا ایک منصوبہ ہے جو ہمارے بعد آپ نے شروع کیا، ہم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 400 ارب کا بجٹ دیا، آپ نے وہ بجٹ کم کر کے ایک سو ارب کر دیا۔ آٹھ ماہ میں انہوں نے اس سو ارب سے بھی پچاس ارب ہی دیئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے ان کی جماعت کو نقصان ہو،بلاول بھٹو زرداری کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…