جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت ملے گی؟بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے عمرے کی اجازت ملی تو زائرین کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔حکومت سعودیہ نے مقامیوں کے لیے عمرے کا اعلان کیا تاہم باہر کے ممالک کیلئےکوئی پالیسی وضع نہیں کی ہے ،

سعودی عرب میں جو ویکسین لگوائے گا وہ ہی عمرے پر جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، عمرے سے متعلق تیاری مکمل ہے سعودی حکام کی ہدایت کا انتظار ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے رمضان میں عمرہ کیلئے آنے والے معتمرین کو کورونا ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے تمام زائرین کو رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں، فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کیاجازت کے لیے کورونا ویکیسینیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں۔قبل ازیں سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری سرکولر میں کہا گیا تھا کہ ملک میں حج اور عمرہ سے متعلق معاملات دیکھنے والے ادارے اپنے اسٹاف کو رمضان سے قبل کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام مقامیوں اور غیرملکیوں کو کوروناویکسین لگا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 2021 کے اختتام تک پورے عوام(غیرملکی سمیت) کو ویکسین فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اسی ضمن میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سب کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا پابند ہے، رواں سال کے آخر تک ویکسی نیشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔مملکت میں وزرائے اطلاعات، ماحولیات اور صنعت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر وزارتوں کی کارکردگی اور عوامی دلچسپی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی خدمات مفت فراہم کرتی رہے گی، سعودی عرب یمن بحران کا بھی حل چاہتا ہے لیکن حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔ماجد القصبی کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کے مؤقف کی حمایت کرتے رہیں گے۔دریں اثنا وزیر ماحولیات عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ گرین سعودیہ اور مشرقی وسطیٰ مستقل منصوبہ ہے جس سے معیار زندگی بہتر ہوگا، سعودی عرب نے ماحول دوست شجر کاری اور آبی وسائل کی افزائش کے شعبوں میں اچھے تجربات حاصل کرلیے ہیں، مستقبل میں گرین پراجیکٹ کے مثبت نتائج آئیں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا تھا کہ میڈ ان سعودی پروگرام سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، سعودی ساختہ پروگرام کا مقصد عوام کو ترقی کے عمل میں شریک کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…