جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کو امتحان کے بغیر پاس کرنے سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکول بند کرنے کے سب سےزیادہ خلاف ہوں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی

زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ40لاکھ بچوں کو تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کریںگے۔ 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا۔پنجاب میں اپ گریڈ ہونیوالے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکولوں ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کررہے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری سکولوں ہائی سکول لیول اپ گریڈ کیا جائیںگے۔تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سکولوں کو سیاسی سفارش اوروابستگی کے بغیر میرٹ پر اپ گریڈ کیاجائے گا۔پرائمری سکولوں میں سکینڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کررہے ہیں ۔ایلیمنٹری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کریںگے۔انہوںنے کہا کہ اپ گریٹڈ سکولوں میں 6653کمپیوٹر اورسائنس لیب بنائی جائیںگی۔ایک سال میں 10لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کو سرکاری سکولوں میں انرول کیا گیا۔فعال کرنے کیلئے سکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل دی گئی ہے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…