اسلام آباد(آن لائن )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے فون پر مزاج پرسی کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب! میں آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی سابق صدر کی صحت بارے دریافت کیا۔ دونوں کے درمیان پی ڈی ایم میں اختلافات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ مولانا فضل
الرحمان کا کہناتھا جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا منتظر ہوں۔ آصف زرداری نے کہا آپ صحت یاب ہوجائیں پھر سب باتیں ہونگی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ملتوی ہونے پر بھی حیران ہوں۔مولانا فضل الرحما ن نے سابق صدر سے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا ۔انکا کہناتھا سی ای سی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانا ہے۔