منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انٹری فیس پر پابندی، مالم جبہ ریزورٹ بند کر دیا گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) سیاحتی مقام مالم جبہ میں 8 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ملک کے بلند ترین ریزورٹ کو انتظامیہ نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے انٹری فیس وصول نہ کرنے کی وجہ سے بند کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوات میں امن وامان کی خرابی کے بعد 2008 میں طالبان نے وہاں پر موجود چئیر لفٹس اور دیگر سامان کو جلا دیا تھا

اور72کمروں پر مشتمل سرکاری ہوٹل کو بموں سے اڑا دیا تھا۔سوات میں 2009 میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے تو پختونخوا حکومت نے 2011 میں مالم جبہ سکی ریزورٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور 2014 میں اس ریزورٹ کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔بعد ازاں ریزورٹ کو خیبر پختونخوا حکومت نے نجی کمپنی کو 33 سال کی لیز پر دے دیا اور اس کمپنی نے وہاں پر سرمایہ کاری کی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیمسن گروپ نے اس ریزورٹ میں تین سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جہاں پر اب تک مختلف بین الاقوامی اور قومی سکی مقابلے منعقد کیے گئے ہیں۔ اسی ریزورٹ کے قریب سیمسن کمپنی نے 2019 ایک فائیو سٹار ہوٹل بھی کھول دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ سرکٹ بینچ مینگورہ نے مالم جبہ ریزورٹ کو انٹری فیس لینے سے نع کر دیا جس کے بعد منتظمین نے ریزورٹ کو عدالتی حکم کے بعد عام سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ انٹری فیس کے بغیر انتظامی اْمور چلانے کے قابل نہیں جبکہ ریزورٹ کی بندش کی وجہ سے سیاح مایوس ہو کر سیر کیے بغیر لوٹنے لگے۔مالم جبہ ریزورٹ کی بندش کا معاملہ سامنے آنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے ٹویٹر پر ایک بیان میں اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ رمضان سے چند روز قبل اس ریزورٹ کے بند ہونے سے بہت سے لوگوں کا پلان متاثر ہوا اور انہیں مایوسی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…