پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کی قلعی کھل گئی،سرکاری سکول میں جوا خانہ قائم

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( آن لائن)سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کی قلعی کھل گئی ،جیکب آباد کے سرکاری اسکول میںجوا خانہ قائم ،بچے تعلیم کی بجائے اسکو ل کی عمارت میں اسنوکر کھیلنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوں کی قلعی کھل گئی ہے

جیکب آباد کے سرکاری اسکول میں جوا خانہ قائم کر دیا گیا ہے قصبہ ولی محمد سندرانی میں سرکاری اسکول کی عمارت میں بچے تعلیم کے بجائے اسنوکر کھیلنے لگے ہیں جس پر دیہاتی علی محمد اور دیگر نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کئی سال سے بند ہے جس کے باعث اسکول کی عمارت میں اسنوکر کھیلا جا رہا ہے جہاں گائوں کے سارے بچے جوا کھیلتے ہیںاور تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے ایم این اے ،ایم پی اے ،وزیر اعلی سندھ ،وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ خدارا اسکول کھولا جائے اور اساتذہ کوڈیوٹی کا پابند کیا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں ہمارے گائوں میں پانچ سو گھر ہیں جو کہ ائیر بیس کے قریب واقع ہے لیکن سرکاری اسکول ہونے کے باوجود اساتذہ کے نہ آنے کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم کا ضیا ع ہو رہا ہے ہمارے اسکول میں مقرر اساتذہ کی بائیو میٹرک کیسے ہو تی ہے یہ سمجھ سے باہر ہے اس سلسلے میں ڈی ای او جیکب آباد آپا خیر النساء سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ پندورہ دن کے لئے ٹریننگ پر نوابشاہ آئی ہوں اس حوالے سے ٹی ای او سے رپورٹ طلب کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…