پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو ہم سے کیے گئے وعدے یاد کرائیں، ایم کیو ایم کا گورنر سندھ سے شکوہ

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر شامل تھے۔ وفد نے ملاقات میں کراچی ٹرانسفورمیشن پلان کے تحت ترقیاتی کاموں میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ دیگر شہری مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو یقینی طور پر مکمل کیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم کراچی کی ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیئے جانے والے تمام امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔ ‎نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے ملاقات میں شکوہ کیا کہ کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک بند ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے اور دوسری طرف لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ہر تیسرے روز مختلف مقدمات میں بری ہورہا ہے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ان میں تیزی لائی جائے اور وزیراعظم عمران خان کو ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے یاد دلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…