پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے تجارت کی سمری منظور اور مسترد کرنا 2 الگ الگ باتیں ہیں‘‘

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامی معید یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بھارت سے تجارت کی سمری منظور کرنا اور پھر کابینہ اجلاس میں مسترد کرنا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بطور وزیر تجارت درآمدات کی منظوری دینا

اور بطور وزیراعظم کابینہ اجلاس میں سمری مسترد کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں، جب وزیراعظم نے بھارت سے درآمدات کی منظوری دی تو اس وقت وہ وزیر تجارت تھے مگر جب انہوں نے بطور وزیراعظم کابینہ کی صدارت کی تو اس وقت وہ الگ عہدے پر تھے۔دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ای سی سی کا کام اقتصادی مفادات دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، بھارت میں غذائی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر تجویز کابینہ کو بھجوائی، وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ای سی سی کی بھارت سے تجارت کی تجویز کو مسترد کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی کا کام اقتصادی مفادات دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی کے سامنے تجویز آئی تھی کہ بھارت سے کاٹن اور شوگر درآمدکی جائے ، ای سی سی سیاسی منظر نامہ کے تحت فیصلے نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے بھارت میں غذائی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر تجویز کابینہ کو بھجوائی، ای سی سی کی ہر تجویز کابینہ کو بجھوائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے بھارت سے تجارت کی تجویز پر فیصلہ پراسس کے تحت کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ای سی سی کی بھارت سے تجارت کی تجویز کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی فیصلہ کر کے کابینہ میں توثیق کیلئے بھیجتی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…