جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شہریوں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے بٹورنے والا جعلی مجسٹریٹ پکڑا گیا‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن/این این آئی )لاہور میں جعلی مجسٹریٹ بن کر شہریوں اور دکانداروں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے کرنے والا گروہ پکڑ ا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانوں پر چھاپے مارتے تھے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے بہانے ان سے جرمانہ وصول کرتے جب کہ ملزمان نے ماسک نہ پہننے پر شہریوں پر جرمانے بھی کیے۔

قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان نے تین دکانداروں کو جعلی رسید یں تھما کر ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا اور شک گزرنے پر ایک دکاندار امتیاز نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر تینوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی رسیدیں اور پولیس یونیفارمز برآمد کرلی گئیں ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں او ربازاروں کا دورہ کر کے ماسک استعمال نہ کرنے اور کو رونا آرڈی نینس کی خلاف ورزی پر 9شہریوں اوردکاندار گرفتار کروادیا جس پر گرفتار ملزمان کے خلاف مقد مات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے واقع فارمیسی کو سیل کروایا ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل اورسی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کے ہمراہ شہریوں میں ماسک تقسیم کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کوپابندی کے باوجود کھلا ہونے پر سیل کروا دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی میل جول میں احتیاط کرناہوگی ۔ عوام انتہائی ضروری کام سے جانے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…