جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کرونا وباکی تیسری لہر نےشدت اختیار کرلی ،مزید درجنوں افراد جاں بحق ،نئے مریضوں میں تشویشناک اضافہ ، ہسپتال بھر گئے

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی مثبت کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی

تعداد 10,297,54 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 234 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موجود کیسز کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو تی جارہی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 917 ، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، اسلام آباد میں 59 ہزار 401، بلوچستان میں 19 ہزار 610، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 045 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 56 ہزار 347 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 613 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 931 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 607,205 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…